Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 17. Al-Israa · Ayah 13

  1. وَ كُلَّ اِنْسَانٍ اَلْزَمْنٰهُ طٰٓئِرَهٗ فِیْ عُنُقِهٖ١ؕ وَ نُخْرِجُ لَهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ كِتٰبًا یَّلْقٰىهُ مَنْشُوْرًا﴿13﴾

    1. وَاور
    2. كُلَّ اِنْسَانٍہر انسان
    3. اَلْزَمْنٰهُاس کو لگا دی (لٹکا دی)
    4. طٰٓئِرَهٗاس کی قسمت
    5. فِيْ عُنُقِهٖاس کی گردن میں
    6. وَنُخْرِجُاور ہم نکالیں گے
    7. لَهٗاس کے لیے
    8. يَوْمَ الْقِيٰمَةِروز قیامت
    9. كِتٰبًاایک کتاب
    10. يَّلْقٰىهُاور اسے پائے گا
    11. مَنْشُوْرًاکھلا ہوا
Translation · Aasan Quran
اور ہر شخص (کے عمل) کا انجام ہم نے اس کے اپنے گلے سے چمٹا دیا ہے۔ (8) اور قیامت کے دن ہم (اس کا) اعمال نامہ ایک تحریر کی شکل میں نکال کر اس کے سامنے کردیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھے گا۔
Tafseer · Aasan Quran
8: انجام کو گلے سے چمٹانے کا مطلب یہ ہے کہ ہر شخص کے تمام اعمال ہر لمحے لکھے جارہے ہیں جو اسکے اچھے یا برے انجام کی نشان دہی کرتے ہیں، اور جب قیامت آئے گی تو یہ سارا اعمال نامہ اسکے سامنے کھول کر رکھ دیا جائے گا جسے وہ خود پڑھ سکے گا، حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ جو شخص دنیا میں ان پڑھ تھا قیامت کے دن اسے بھی اپنا اعمال نامہ پڑھنے کی صلاحیت دے دی جائے گی۔