آسان قرآن
Aasan Quran · 17. Al-Israa · Ayah 31
وَ لَا تَقْتُلُوْۤا اَوْلَادَكُمْ خَشْیَةَ اِمْلَاقٍ١ؕ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ اِیَّاكُمْ١ؕ اِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْاً كَبِیْرًا﴿31﴾
- وَلَا تَقْتُلُوْٓااور نہ قتل کرو تم
- اَوْلَادَكُمْاپنی اولاد
- خَشْيَةَڈر
- اِمْلَاقٍمفلسی
- نَحْنُہم
- نَرْزُقُهُمْہم رزق دیتے ہیں انہیں
- وَاِيَّاكُمْاور تم کو
- اِنَّبیشک
- قَتْلَهُمْان کا قتل
- كَانَہے
- خِطْاً كَبِيْرًاگناہ بڑا
Translation · Aasan Quran
اور اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے قتل نہ کرو۔ (16) ہم انہیں بھی رزق دیں گے، اور تمہیں بھی۔ یقین جانو کہ ان کو قتل کرنا بڑی بھاری غلطی ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
16: مشرکین عرب بعض اوقات تو لڑکیوں کو اس لئے دفن کردیتے تھے کہ اپنے گھر میں لڑکی کے وجود ہی کو وہ باعث شرم سمجھتے تھے، اس کے علاوہ بعض مرتبہ اولاد کو اس لئے قتل کردیتے تھے کہ ان کو کھلانے سے مفلس ہوجانے کا احتمال تھا۔