آسان قرآن
Aasan Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 74
فَانْطَلَقَا١ٙ حَتّٰۤى اِذَا لَقِیَا غُلٰمًا فَقَتَلَهٗ١ۙ قَالَ اَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِیَّةًۢ بِغَیْرِ نَفْسٍ١ؕ لَقَدْ جِئْتَ شَیْئًا نُّكْرًا﴿74﴾
- فَانْطَلَقَاپھر وہ دونوں چلے
- حَتّىٰٓیہانتک کہ
- اِذَاجب
- لَقِيَاوہ ملے
- غُلٰمًاایک لڑکا
- فَقَتَلَهٗتو اس نے اس کو قتل کردیا
- قَالَاس نے کہا
- اَقَتَلْتَکیا تم نے قتل کردیا
- نَفْسًاایک جان
- زَكِيَّةًپاک
- بِغَيْرِبغیر
- نَفْسٍجان
- لَقَدْ جِئْتَالبتہ تم آئے (تم نے کیا)
- شَيْئًاایک کام
- نُّكْرًاناپسندیدہ
Translation · Aasan Quran
وہ دونوں پھر روانہ ہوگئے، یہاں تک کہ ان کی ملاقات ایک لڑکے سے ہوئی تو ان صاحب نے اسے قتل کر ڈالا۔ (39) موسیٰ بول اٹھے : ارے کیا آپ نے ایک پاکیزہ جان کو ہلاک کردیا، جبکہ اس نے کسی کی جان نہیں لی تھی، جس کا بدلہ اس سے لیا جائے ؟ یہ تو آپ نے بہت ہی برا کام کیا۔
Tafseer · Aasan Quran
39: مذکورہ حدیث میں ہے کہ وہ لڑکا دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ حضرت خضر ؑ نے اس کا سر دھڑ سے الگ کردیا۔