آسان قرآن
Aasan Quran · 19. Maryam · Ayah 10
قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لِّیْۤ اٰیَةً١ؕ قَالَ اٰیَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَ لَیَالٍ سَوِیًّا﴿10﴾
- قَالَاس نے کہا
- رَبِّاے میرے رب
- اجْعَلْکردے
- لِّيْٓمیرے لیے
- اٰيَةًکوئی نشانی
- قَالَفرمایا
- اٰيَتُكَتیری نشانی
- اَلَّا تُكَلِّمَتو نہ بات کرے گا
- النَّاسَلوگ (جمع)
- ثَلٰثَتین
- لَيَالٍرات
- سَوِيًّاٹھیک
Translation · Aasan Quran
زکریا نے کہا : میرے پروردگار ! میرے لیے کوئی نشانی مقرر فرما دیجیے۔ (6) فرمایا : تمہاری نشانی یہ ہے کہ تم صحت مند ہونے کے باوجود تین رات تک لوگوں سے بات نہیں کرسکو گے۔ (7)
Tafseer · Aasan Quran
6: یعنی کوئی ایسی نشانی بتا دیجئے جس سے مجھے یہ پتہ چل جائے کہ حمل قرار پا چکا ہے
7: یعنی جب حمل قرار پائے گا تو تم سے بولنے کی قوت تین دن کے لیے سلب کرلی جائے گی۔ البتہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور حمد کر سکوگے