آسان قرآن
Aasan Quran · 19. Maryam · Ayah 9
قَالَ كَذٰلِكَ١ۚ قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌ وَّ قَدْ خَلَقْتُكَ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ تَكُ شَیْئًا﴿9﴾
- قَالَاس نے کہا
- كَذٰلِكَاسی طرح
- قَالَفرمایا
- رَبُّكَتیرا رب
- هُوَوہ (یہ)
- عَلَيَّمجھ پر
- هَيِّنٌآسان
- وَّاور
- قَدْ خَلَقْتُكَمیں نے تجھے پیدا کیا
- مِنْ قَبْلُاس سے قبل
- وَجبکہ
- لَمْ تَكُتو نہ تھا
- شَيْئًاکوئی چیز۔ کچھ بھی
Translation · Aasan Quran
کہا : ہاں ! ایسا ہی ہوگا۔ تمہارے رب نے فرمایا ہے کہ یہ تو میرے لیے معمولی بات ہے، اور اس سے پہلے میں نے تمہیں پیدا کیا تھا جب تم کچھ بھی نہیں تھے۔ (5)
Tafseer · Aasan Quran
5: یعنی جس اللہ تعالیٰ نے تمہیں عدم سے وجود عطا فرمایا ہے، وہ یقیناً اس بات پر بھی قادر ہے کہ تمہیں بڑھاپے میں اولاد عطا فرما دے۔