آسان قرآن
Aasan Quran · 19. Maryam · Ayah 67
اَوَ لَا یَذْكُرُ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ یَكُ شَیْئًا﴿67﴾
- اَوَکیا
- لَا يَذْكُرُیاد نہیں کرتا
- الْاِنْسَانُانسان
- اَنَّابیشک ہم
- خَلَقْنٰهُہم نے اسے پیدا کیا
- مِنْ قَبْلُاس سے قبل
- وَلَمْ يَكُجبکہ وہ نہ تھا
- شَيْئًاکچھ بھی
Translation · Aasan Quran
کیا اس انسان کو یہ بات یاد نہیں آتی کہ ہم نے اسے شروع میں اس وقت پیدا کیا تھا جب وہ کچھ بھی نہیں تھا ؟ (32)
Tafseer · Aasan Quran
32: یعنی جب انسان کا وجود بالکل تھا ہی نہیں، تب اللہ تعالیٰ نے اسے محض اپنی قدرت سے پیدا فرمایا تھا اب مرنے کے بعد تو انسان کے جسم کے کچھ نہ کچھ حصے کسی نہ کسی شکل میں باقی رہتے ہیں۔ ان کو دوبارہ زندگی دے دینا اس کے لیے کیا مشکل ہے جو بالکل عدم سے انسان کو پیدا کرچکا ہے۔