آسان قرآن
Aasan Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 133
وَ قَالُوْا لَوْ لَا یَاْتِیْنَا بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ اَوَ لَمْ تَاْتِهِمْ بَیِّنَةُ مَا فِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰى﴿133﴾
- وَقَالُوْااور وہ کہتے ہیں
- لَوْکیوں
- لَا يَاْتِيْنَانہیں لاتے
- بِاٰيَةٍکوئی نشانی
- مِّنْسے
- رَّبِّهٖاپنا رب
- اَوَکیا
- لَمْ تَاْتِهِمْان کے پاس نہیں آئی
- بَيِّنَةُواضح نشانی
- مَاجو
- فِيمیں
- الصُّحُفِصحیفے
- الْاُوْلٰىپہلے
Translation · Aasan Quran
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : یہ (نبی) ہمارے پاس اپنے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں لے آتے ؟ بھلا کیا ان کے پاس پچھلے (آسمانی) صحیفوں کے مضامین کی گواہی نہیں آگئی ؟ (58)
Tafseer · Aasan Quran
58: اس سے مراد قرآن کریم ہے اور آیت کی تشریح دو طرح کی جاسکتی ہے، ایک یہ کہ یہ قرآن وہ کتاب ہے جس کی پیشین گوئی پچھلے آسمانی صحیفوں میں موجود تھی، جس کا مطلب یہ ہے کہ ان صحیفوں نے قرآن کریم کی حقانیت کی گواہی دی تھی، اور دوسرا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ یہ قرآن کریم پچھلے آسمانی صحیفوں کے مضامین کی تصدیق کر کے ان کی گواہی دے رہا ہے، حالانکہ نبی کریم ﷺ جن کی زبان مبارک پر یہ کلام جاری ہوا ہے وہ امی ہیں، اور ان کے پاس کوئی ایسا ذریعہ نہیں ہے، جس سے وہ پچھلی کتابوں کا علم حاصل کرسکتے۔ اب جو ان آسمانی کتابوں کے مضامین ان کی زبان پر جاری ہو رہے ہیں، اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ یہ مضامین اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئے ہیں، اور قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے، اس سے بڑھ کر آنحضرت ﷺ کی نبوت کی اور کیا نشانی چاہتے ہو۔