Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 135

  1. قُلْ كُلٌّ مُّتَرَبِّصٌ فَتَرَبَّصُوْا١ۚ فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ اَصْحٰبُ الصِّرَاطِ السَّوِیِّ وَ مَنِ اهْتَدٰى۠ع﴿135﴾

    1. قُلْآپ کہ دیں
    2. كُلٌّسب
    3. مُّتَرَبِّصٌمنتظر ہیں
    4. فَتَرَبَّصُوْاپس تم انتظار کرو
    5. فَسَتَعْلَمُوْنَسو عنقریب تم جان لو گے
    6. مَنْکون
    7. اَصْحٰبُوالے
    8. الصِّرَاطِراستہ
    9. السَّوِيِّسیدھا
    10. وَمَنِاور کون
    11. اهْتَدٰىاس نے ہدایت پائی
Translation · Aasan Quran
(اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ : (ہم) سب انتظار کر رہے ہیں، لہذا تم بھی انتظار کرو، (59) کیونکہ عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ سیدھے راستے والے لوگ کون ہیں، اور کون ہیں جو ہدایت پاگئے ہیں ؟
Tafseer · Aasan Quran
59: یعنی دلیلیں اور حجتیں تو ساری تمام ہوچکیں۔ اب اللہ تعالیٰ کے فیصلے کا تم بھی انتظار کرو، اور ہم بھی انتظار کرتے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب ہر شخص کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ ہو کر واضح ہوجائے گا۔