Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 13

  1. لَا تَرْكُضُوْا وَ ارْجِعُوْۤا اِلٰى مَاۤ اُتْرِفْتُمْ فِیْهِ وَ مَسٰكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْئَلُوْنَ﴿13﴾

    1. لَا تَرْكُضُوْاتم مت بھاگو
    2. وَارْجِعُوْٓااور لوٹ جاؤ
    3. اِلٰىطرف
    4. مَآجو
    5. اُتْرِفْتُمْتم آسائش دئیے گئے
    6. فِيْهِاس میں
    7. وَمَسٰكِنِكُمْاور اپنے گھر (جمع)
    8. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    9. تُسْئَلُوْنَتمہاری پوچھ گچھ ہو
Translation · Aasan Quran
(ان سے کہا گیا) بھاگو مت، اور واپس جاؤ، اپنے انہی مکانات اور اسی عیش و عشرت کے سامان کی طرف جس کے مزے تم لوٹ رہے تھے، شاید تم سے کچھ پوچھا جائے۔ (5)
Tafseer · Aasan Quran
5: یہ بات ان سے طنز کے طور پر کہی گئی۔ مطلب یہ ہے کہ جب تم اپنے عیش و عشرت میں منہمک تھے تو تمہارے نوکر چاکر تم سے پوچھا کرتے تھے کہ کیا حکم ؟ اب ذرا اپنے گھروں میں واپس جا کر دیکھو، شاید تمہارے نوکر چاکر تم سے تمہارا حکم پوچھیں۔ حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ اب نہ تمہیں اپنے گھروں کا کوئی نشان ملے گا، نہ عیش و عشرت کے سامان کا، اور نہ ان نوکروں کا جو تمہارے احکام کے منتظر رہا کرتے تھے۔