Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 31

  1. وَ جَعَلْنَا فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِهِمْ١۪ وَ جَعَلْنَا فِیْهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ﴿31﴾

    1. وَجَعَلْنَااور ہم نے بنائے
    2. فِي الْاَرْضِزمین میں
    3. رَوَاسِيَپہاڑ
    4. اَنْ تَمِيْدَ بِهِمْکہ جھک نہ پڑے ان کے ساتھ
    5. وَجَعَلْنَااور ہم نے بنائے
    6. فِيْهَااس میں
    7. فِجَاجًاکشادہ
    8. سُبُلًاراستے
    9. لَّعَلَّهُمْتاکہ وہ
    10. يَهْتَدُوْنَوہ راہ پائیں
Translation · Aasan Quran
اور ہم نے زمین میں جمے ہوئے پہاڑ پیدا کیے ہیں تاکہ وہ انہیں لے کر ہلنے نہ پائے، (15) اور اس میں ہم نے چوڑے چوڑے راستے بنائے ہیں، تاکہ وہ منزل تک پہنچ سکیں۔
Tafseer · Aasan Quran
15: یہ حقیقت قرآن کریم نے کئی مقامات پر بیان فرمائی ہے کہ جب زمین کو بچھایا گیا تو وہ ہلتی تھی، اللہ تعالیٰ نے بڑے بڑے پہاڑ پیدا کر کے اس پر جمائے تو اس کو قرار حاصل ہوا۔ جدید سائنس نے بھی صدیوں کے بعد یہ پتہ لگایا ہے کہ بڑے بڑے بر اعظم اب بھی بہت سست رفتار سے سمندر کے پانی پر سرکتے رہتے ہیں، مگر اب ان کی رفتار اتنی دھیمی ہے کہ عام آنکھیں ان کا ادراک نہیں کرسکتیں۔