آسان قرآن
Aasan Quran · 22. Al-Hajj · Ayah 32
ذٰلِكَ١ۗ وَ مَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآئِرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوْبِ﴿32﴾
- ذٰلِكَیہ
- وَمَنْاور جو
- يُّعَظِّمْتعظیم کرے گا
- شَعَآئِرَ اللّٰهِشعائر اللہ
- فَاِنَّهَاتو بیشک یہ
- مِنْسے
- تَقْوَيپرہیزگاری
- الْقُلُوْبِجمع قلب (دل)
Translation · Aasan Quran
یہ ساری باتیں یاد رکھو، اور جو شخص اللہ کے شعائر کی تعظیم کرے، تو یہ بات دلوں کے تقوی سے حاصل ہوتی ہے۔ (19)
Tafseer · Aasan Quran
19: شعائر کے معنی ہیں وہ علامتیں جن کو دیکھ کر کوئی دوسری چیز یاد آئے۔ اللہ تعالیٰ نے جو عبادتیں واجب قرار دی ہیں، اور خاص طور پر جن مقامات پر حج کی عبادت مقرر فرمائی ہے، وہ سب اللہ تعالیٰ کے شعائر میں داخل ہیں، اور ان کی تعظیم ایمان کا تقاضا ہے۔