Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 24. An-Noor · Ayah 29

  1. لَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَدْخُلُوْا بُیُوْتًا غَیْرَ مَسْكُوْنَةٍ فِیْهَا مَتَاعٌ لَّكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَ مَا تَكْتُمُوْنَ﴿29﴾

    1. لَيْسَنہیں
    2. عَلَيْكُمْتم پر
    3. جُنَاحٌکوئی گناہ
    4. اَنْاگر
    5. تَدْخُلُوْاتم داخل ہو
    6. بُيُوْتًاان گھروں میں
    7. غَيْرَ مَسْكُوْنَةٍجہاں کسی کی سکونت نہیں
    8. فِيْهَاجن میں
    9. مَتَاعٌکوئی چیز
    10. لَّكُمْتمہاری
    11. وَاللّٰهُاور اللہ
    12. يَعْلَمُجانتا ہے
    13. مَا تُبْدُوْنَجو تم ظاہر کرتے ہو
    14. وَمَااور جو
    15. تَكْتُمُوْنَتم چھپاتے ہو
Translation · Aasan Quran
تمہارے لیے اس میں کوئی گناہ نہیں ہے کہ تم ایسے گھروں میں (اجازت لیے بغیر) داخل ہو جن میں کوئی رہتا نہ ہو، اور ان سے تمہیں فائدہ اٹھانے کا حق ہو۔ (17) اور تم جو کام علانیہ کرتے ہو، اور جو چھپ کر کرتے ہو، اللہ ان سب کو جانتا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
17: اس سے مراد وہ عوامی مقامات ہیں جو کسی ایک شخص یا اشخاص کی ملکیت نہیں ہوتے، بلکہ عوام کو ان سے فائدہ اٹھانے کی اجازت ہوتی ہے، مثلاً عوامی مسافر خانے، ہوٹل کے بیرونی حصے، ہسپتال، ڈاک خانے، پارک، مدرسے، وغیرہ۔ اجازت طلب کرنے کے مفصل احکام کے لیے ان آیات کے تحت معارف القرآن کی طرف رجوع کیا جائے جس میں یہ اہم احکام بڑے شرح و بسط کے ساتھ بیان ہوئے ہیں۔