Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 24. An-Noor · Ayah 47

  1. وَ یَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ بِالرَّسُوْلِ وَ اَطَعْنَا ثُمَّ یَتَوَلّٰى فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ١ؕ وَ مَاۤ اُولٰٓئِكَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ﴿47﴾

    1. وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
    2. اٰمَنَّاہم ایمان لائے
    3. بِاللّٰهِاللہ پر
    4. وَبِالرَّسُوْلِاور رسول پر
    5. وَاَطَعْنَااور ہم نے حکم مانا
    6. ثُمَّ يَتَوَلّٰىپھر پھر گیا
    7. فَرِيْقٌایک فریق
    8. مِّنْهُمْان میں سے
    9. مِّنْۢ بَعْدِاس کے بعد
    10. ذٰلِكَاس
    11. وَمَآ اُولٰٓئِكَاور وہ نہیں
    12. بِالْمُؤْمِنِيْنَایمان والے
Translation · Aasan Quran
اور یہ (منافق) لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور رسول پر ایمان لے آئے ہیں، اور ہم فرمانبردار ہوگئے ہیں، پھر ان میں سے ایک گروہ اس کے بعد بھی منہ موڑ لیتا ہے۔ یہ لوگ (حقیقت میں) مومن نہیں ہیں۔ (39)
Tafseer · Aasan Quran
39: منافقین چونکہ دل سے ایمان نہیں لائے تھے، اس لئے ان سے آنحضرت ﷺ اور صحابہ کرام کے خلاف معاندانہ حرکتیں سرزد ہوتی رہتی تھیں، چنانچہ ایک واقعہ یہ پیش آیا کہ بشر نامی ایک منافق کا ایک یہودی سے جھگڑا ہوگیا، یہودی جانتا تھا کہ آنحضرت ﷺ حق کا فیصلہ کریں گے اس لئے اس نے بشر کو پیشکش کی کہ چلو آنحضرت ﷺ سے اپنے جھگڑے کا فیصلہ کرالیں، بشر کے دل میں چور تھا، اس لئے اس نے آپ سے فیصلہ کرانے کے بجائے ایک یہودی سردار کعب بن اشرف سے فیصلہ کرانے کی تجویز پیش کی، اس کے بارے میں یہ آیات نازل ہوئیں۔