آسان قرآن
Aasan Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 17
وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ وَ مَا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَیَقُوْلُ ءَاَنْتُمْ اَضْلَلْتُمْ عِبَادِیْ هٰۤؤُلَآءِ اَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِیْلَؕ﴿17﴾
- وَيَوْمَاور جس دن
- يَحْشُرُهُمْوہ انہیں جمع کریگا
- وَمَااور جنہیں
- يَعْبُدُوْنَوہ پرستش کرتے ہیں
- مِنْسے
- دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوائے
- فَيَقُوْلُتو وہ کہے گا
- ءَ اَنْتُمْکیا تم
- اَضْلَلْتُمْتم نے گمراہ کیا
- عِبَادِيْمیرے بندے
- هٰٓؤُلَآءِیہ ہیں۔ ان
- اَمْ هُمْیا وہ
- ضَلُّوابھٹک گئے
- السَّبِيْلَراستہ
Translation · Aasan Quran
اور وہ دن (انہیں یاد دلاؤ) جب اللہ ان (کافروں) کو بھی حشر میں جمع کرے گا اور ان (معبودوں) کو بھی جن کی یہ خدا کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے، اور (ان کے معبودوں سے) کہے گا کہ : کیا تم نے میرے ان بندوں کو بہکایا تھا، یا یہ راستے سے خود بھٹکے تھے ؟