Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 155

  1. قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّ لَكُمْ شِرْبُ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۚ﴿155﴾

    1. قَالَاس نے فرمایا
    2. هٰذِهٖیہ
    3. نَاقَةٌاونٹنی
    4. لَّهَااس کے لیے
    5. شِرْبٌپانی پینے کی باری
    6. وَّلَكُمْاور تمہارے لیے
    7. شِرْبُبایک باری پانی پینے کی
    8. يَوْمٍ مَّعْلُوْمٍمعین دن
Translation · Aasan Quran
صالح نے کہا : (لو) یہ اونٹنی ہے۔ پانی پینے کے لیے ایک باری اس کی ہوگی، اور ایک معین دن میں ایک باری تمہاری۔ (32)
Tafseer · Aasan Quran
32: چونکہ اونٹنی کا معجزہ انہوں نے خود مانگا تھا، اس لیے ان سے کہا گیا کہ اس اونٹنی کے کچھ حقوق ہوں گے، اور ان میں سے ایک حق یہ ہے کہ ایک دن تمہارے کنویں سے صرف یہ اونٹنی پانی پیے گی، اور ایک دن تم کنویں سے جتنا پانی بھر سکو، بھر کر رکھ لو۔