Aasan Quran - Ash-Shu'araa : 169
رَبِّ نَجِّنِیْ وَ اَهْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ
رَبِّ : اے میرے رب نَجِّنِيْ : مجھے نجات دے وَاَهْلِيْ : اور میرے گھر والے مِمَّا : اس سے جو يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے ہیں
میرے پروردگار ! جو حرکتیں یہ لوگ کر رہے ہیں، مجھے اور میرے گھر والوں کو ان سے نجات دیدے۔ (35)
35: یعنی اس کڑھن سے نجات دیدے جو ان لوگوں کو ایسے گھناؤنے کردار میں ملوث دیکھ کر پیدا ہوتی ہے، اور اس عذاب سے محفوط رکھ جو ان کی حرکتوں کی وجہ سے ان پر نازل ہونے والا ہے۔
Top