Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 27. An-Naml · Ayah 16

  1. وَ وَرِثَ سُلَیْمٰنُ دَاوٗدَ وَ قَالَ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنْطِقَ الطَّیْرِ وَ اُوْتِیْنَا مِنْ كُلِّ شَیْءٍ١ؕ اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِیْنُ﴿16﴾

    1. وَوَرِثَاور وارث ہوا
    2. سُلَيْمٰنُسلیمان
    3. دَاوٗدَداود
    4. وَقَالَاور اس نے کہا
    5. يٰٓاَيُّهَا النَّاسُاے لوگو
    6. عُلِّمْنَامجھے سکھائی گئی
    7. مَنْطِقَبولی
    8. الطَّيْرِپرندے (جمع)
    9. وَاُوْتِيْنَااور ہمیں دی گئی
    10. مِنْسے
    11. كُلِّ شَيْءٍہر شے
    12. اِنَّبیشک
    13. ھٰذَایہ
    14. لَهُوَالبتہ وہی
    15. الْفَضْلُفضل
    16. الْمُبِيْنُکھلا
Translation · Aasan Quran
اور سلیمان کو داؤد کی وراثت ملی (7) اور انہوں نے کہا : اے لوگو ! ہمیں پرندوں کی بولی سکھائی گئی ہے، (8) اور ہمیں ہر (ضرورت کی) چیز عطا کی گئی ہے۔ یقینا یہ (اللہ تعالیٰ کا) کھلا ہوا فضل ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
7: یاد رہے کہ ایک صحیح حدیث کے مطابق انبیاء (علیہم السلام) کا ترکہ ان کے وارثوں میں تقسیم نہیں ہوتا، اس لئے یہاں وراثت ملنے کا مطلب یہ ہے کہ نبوت اور سلطنت میں وہ اپنے والد حضرت داؤد ؑ کے جانشین ہوئے۔ 8: حضرت سلیمان ؑ کو اللہ تعالیٰ نے پرندوں کی بولیاں سکھادی تھیں، جس کی وجہ سے ان کو پتہ چل جاتا تھا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، بلکہ آگے چیونٹی کا جو واقعہ آرہا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں پرندوں کے علاوہ دوسرے جانوروں کی بولی سکھائی گئی تھی، بعض معاصرین نے نہ جانے اس بات کو تسلیم کرنے میں کیا دشواری محسوس کی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ان آیتوں میں دوراز کار تاویلات کا دروازہ کھول دیا ہے، حالانکہ یہ کھلی ہوئی بات ہے کہ جانوروں کی ایک بولی ہوتی ہے ہم چاہیں اسے نہ سمجھیں، لیکن جس پروردگار نے انہیں پیدا کیا ہے اور بولنے پر قدرت عطا فرمائی ہے، ظاہر ہے کہ وہ ان کی بولی کو بھی جانتا اور سمجھتا ہے، لہذا اگر وہ بولی اپنے کسی پیغمبر کو سکھادے تو اس میں تعجب کی کیا بات ہے۔