آسان قرآن
Aasan Quran · 27. An-Naml · Ayah 61
اَمَّنْ جَعَلَ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّ جَعَلَ خِلٰلَهَاۤ اَنْهٰرًا وَّ جَعَلَ لَهَا رَوَاسِیَ وَ جَعَلَ بَیْنَ الْبَحْرَیْنِ حَاجِزًا١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَؕ﴿61﴾
- اَمَّنْبھلا کون کس
- جَعَلَبنایا
- الْاَرْضَزمین
- قَرَارًاقرار گاہ
- وَّجَعَلَاور (جاری) کیا
- خِلٰلَهَآاس کے درمیان
- اَنْهٰرًاندی نالے
- وَّجَعَلَاور (پیدا) کیے
- لَهَااس کے لیے
- رَوَاسِيَپہاڑ (جمع)
- وَجَعَلَاور بنایا
- بَيْنَدرمیان
- الْبَحْرَيْنِدو دریا
- حَاجِزًاآڑ (حد فاصل)
- ءَ اِلٰهٌکیا کوئی معبود
- مَّعَ اللّٰهِاللہ کے ساتھ
- بَلْبلکہ
- اَكْثَرُهُمْان کے اکثر
- لَا يَعْلَمُوْنَنہیں جانتے
Translation · Aasan Quran
بھلا وہ کون ہے جس نے زمین کو قرار کی جگہ بنایا، اور اس کے بیچ بیچ میں دریا پیدا کیے، اور اس (کو ٹھہرانے) کے لیے (پہاڑوں کی) میخیں گاڑ دیں، اور دو سمندروں کے درمیان ایک آڑ رکھ دی ؟ (31) کیا (پھر بھی تم کہتے ہو کہ) اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے ؟ نہیں ! بلکہ ان میں سے اکثر لوگ حقیقت سے ناواقف ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
31: جہاں دو دریا یا دو سمندر ملتے ہیں، وہاں اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا یہ کرشمہ دکھایا ہے کہ دونوں کے پانی آپس میں ملتے نہیں ہیں، بلکہ دور تک دونوں دریا ساتھ ساتھ بہنے کے باوجود الگ الگ نظر آتے ہیں، گویا ان کے درمیان ایک آڑ کھڑی کردی گئی ہے۔