آسان قرآن
Aasan Quran · 27. An-Naml · Ayah 62
اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَ یَكْشِفُ السُّوْٓءَ وَ یَجْعَلُكُمْ خُلَفَآءَ الْاَرْضِ١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ﴿62﴾
- اَمَّنْبھلا کون
- يُّجِيْبُقبول کرتا ہے
- الْمُضْطَرَّبیقرار
- اِذَاجب
- دَعَاهُوہ اسے پکارتا ہے
- وَيَكْشِفُاور دور کرتا ہے
- السُّوْٓءَبرائی
- وَيَجْعَلُكُمْاور تمہیں بناتا ہے
- خُلَفَآءَنائب (جمع)
- الْاَرْضِزمین
- ءَاِلٰهٌکیا کوئی معبود
- مَّعَ اللّٰهِاللہ کے ساتھ
- قَلِيْلًاتھوڑے
- مَّاجو
- تَذَكَّرُوْنَنصیحت پکڑتے ہیں
Translation · Aasan Quran
بھلا وہ کون ہے کہ جب کوئی بےقرار اسے پکارتا ہے تو وہ اس کی دعا قبول کرتا ہے، اور تکلیف دور کردیتا ہے اور جو تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے ؟ کیا (پھر بھی تم کہتے ہو کہ) اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے ؟ نہیں ! بلکہ تم بہت کم نصیحت قبول کرتے ہو۔