آسان قرآن
Aasan Quran · 28. Al-Qasas · Ayah 9
وَ قَالَتِ امْرَاَتُ فِرْعَوْنَ قُرَّتُ عَیْنٍ لِّیْ وَ لَكَ١ؕ لَا تَقْتُلُوْهُ١ۖۗ عَسٰۤى اَنْ یَّنْفَعَنَاۤ اَوْ نَتَّخِذَهٗ وَلَدًا وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ﴿9﴾
- وَقَالَتِاور کہا
- امْرَاَتُبیوی
- فِرْعَوْنَفرعون
- قُرَّةُٹھنڈک
- عَيْنٍ لِّيْمیری آنکھوں کے لیے
- وَلَكَاور تیرے لیے
- لَا تَقْتُلُوْهُتو قتل نہ کر اسے
- عَسٰٓىشاید
- اَنْ يَّنْفَعَنَآکہ نفع پہنچائے ہمیں
- اَوْ نَتَّخِذَهٗیا ہم بنالیں اسے
- وَلَدًابیٹا
- وَّهُمْاور وہ
- لَا يَشْعُرُوْنَ(حقیقت حال) نہیں جانتے تھے
Translation · Aasan Quran
اور فرعون کی بیوی نے (فرعون سے) کہا کہ : یہ بچہ میری اور تمہاری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ اسے قتل نہ کرو، کچھ بعید نہیں کہ یہ ہمیں فائدہ پہنچائے، یا ہم اسے بیٹا بنالیں۔ اور (یہ فیصلہ کرتے وقت) انہیں انجام کا پتہ نہیں تھا۔