Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 29. Al-Ankaboot · Ayah 56

  1. یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ اَرْضِیْ وَاسِعَةٌ فَاِیَّایَ فَاعْبُدُوْنِ﴿56﴾

    1. يٰعِبَادِيَاے میرے بندو
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓاجو ایمان لائے
    3. اِنَّبیشک
    4. اَرْضِيْمیری زمین
    5. وَاسِعَةٌوسیع
    6. فَاِيَّايَپس میری ہی
    7. فَاعْبُدُوْنِپس تم عبادت کرو
Translation · Aasan Quran
اے میرے بندو جو ایمان لاچکے ہو ! یقین جانو میری زمین بہت وسیع ہے، لہذا خالص میری عبادت کرو۔ (30)
Tafseer · Aasan Quran
30: جیسا کہ اس سورت کے تعارف میں عرض کیا گیا، یہ سورت اس زمانے میں نازل ہوئی تھی جب کفار مکہ نے مسلمانوں پر ظلم وستم کی انتہا کر رکھی تھی، اور بعض صحابہ کرام ؓ اس صورت حال سے پریشان تھے، اس سورت کے شروع میں تو انہیں صبر و استقامت کی تلقین فرمائی گئی ہے، اور اب اس آیت میں اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ اگر مکہ مکرمہ میں دین پر عمل کرنا مشکل ہورہا ہے تو اللہ کی زمین بہت وسیع ہے، ہجرت کرکے کسی اور ایسی جگہ چلے جاؤ، جہاں امن و سکون کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرسکو۔