Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 118

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا بِطَانَةً مِّنْ دُوْنِكُمْ لَا یَاْلُوْنَكُمْ خَبَالًا١ؕ وَدُّوْا مَا عَنِتُّمْ١ۚ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَآءُ مِنْ اَفْوَاهِهِمْ١ۖۚ وَ مَا تُخْفِیْ صُدُوْرُهُمْ اَكْبَرُ١ؕ قَدْ بَیَّنَّا لَكُمُ الْاٰیٰتِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ﴿118﴾

    1. يٰٓاَيُّھَااے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو ایمان لائے (ایمان والو)
    3. لَا تَتَّخِذُوْانہ بناؤ
    4. بِطَانَةًدوست (رازدار)
    5. مِّنْسے
    6. دُوْنِكُمْسوائے۔ اپنے
    7. لَا يَاْلُوْنَكُمْوہ کمی نہیں کرتے
    8. خَبَالًاخرابی
    9. وَدُّوْاوہ چاہتے ہیں
    10. مَاکہ
    11. عَنِتُّمْتم تکلیف پاؤ
    12. قَدْ بَدَتِالبتہ ظاہر ہوچکی
    13. الْبَغْضَآءُدشمنی
    14. مِنْسے
    15. اَفْوَاهِھِمْان کے منہ
    16. وَمَااور جو
    17. تُخْفِيْچھپا ہوا
    18. صُدُوْرُھُمْان کے سینے
    19. اَكْبَرُبڑا
    20. قَدْ بَيَّنَّاہم نے کھول کر بیان کردیا
    21. لَكُمُتمہارے لیے
    22. الْاٰيٰتِآیات
    23. اِنْاگر
    24. كُنْتُمْتم ہو
    25. تَعْقِلُوْنَعقل رکھتے
Translation · Aasan Quran
اے ایمان والو ! اپنے سے باہر کے کسی شخص کو رازدار نہ بناؤ، یہ لوگ تمہاری بدخواہی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے۔ (39) ان کی دلی خواہش یہ ہے کہ تم تکلیف اٹھاؤ، بغض ان کے منہ سے ظاہر ہوچکا ہے اور جو کچھ (عداوت) ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں وہ کہیں زیادہ ہے۔ ہم نے پتے کی باتیں تمہیں کھول کھول کر بتادی ہیں، بشرطیکہ تم سمجھ سے کام لو۔
Tafseer · Aasan Quran
39: مدینہ منورہ میں اوس و خزرج کے جو قبیلے آباد تھے، زمانہ دراز سے یہودیوں کے ساتھ ان کے دوستانہ تعلقات چلے آتے تھے۔ جب اوس اور خزرج کے لوگ مسلمان ہوگئے تو وہ ان یہودیوں کے ساتھ اپنی دوستی نبھاتے رہے، مگر یہودیوں کا حال یہ تھا کہ ظاہر میں تو وہ بھی دوستانہ انداز میں ملتے تھے اور ان میں سے کچھ لوگ یہ بھی ظاہر کرتے تھے کہ وہ بھی مسلمان ہوگئے ہیں، لیکن ان کے دل میں مسلمانوں کے خلاف بغض بھرا ہوا تھا۔ کبھی ایسا بھی ہوتا کہ مسلمان ان کی دوستی پر بھروسہ کرتے ہوئے سادہ لوحی میں انہیں مسلمانوں کی کوئی راز کی بات بھی بتا دیتے تھے۔ اس آیت کریمہ نے مسلمانوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان پر بھروسہ نہ کریں اور انہیں راز دار بنانے سے مکمل پرہیز کریں۔