آسان قرآن
Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 119
هٰۤاَنْتُمْ اُولَآءِ تُحِبُّوْنَهُمْ وَ لَا یُحِبُّوْنَكُمْ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِالْكِتٰبِ كُلِّهٖ١ۚ وَ اِذَا لَقُوْكُمْ قَالُوْۤا اٰمَنَّا١ۖۗۚ وَ اِذَا خَلَوْا عَضُّوْا عَلَیْكُمُ الْاَنَامِلَ مِنَ الْغَیْظِ١ؕ قُلْ مُوْتُوْا بِغَیْظِكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿119﴾
- ھٰٓاَنْتُمْسن لو۔ تم
- اُولَآءِوہ لوگ
- تُحِبُّوْنَھُمْتم دوست رکھتے ہو ان کو
- وَلَااور نہیں
- يُحِبُّوْنَكُمْوہ دوست رکھتے تمہیں
- وَتُؤْمِنُوْنَاور تم ایمان رکھتے ہو
- بِالْكِتٰبِکتاب پر
- كُلِّھٖسب
- وَاِذَااور جب
- لَقُوْكُمْوہ تم سے ملتے ہیں
- قَالُوْٓاکہتے ہیں
- اٰمَنَّاہم ایمان لائے
- وَاِذَااور جب
- خَلَوْااکیلے ہوتے ہیں
- عَضُّوْاوہ کاٹتے ہیں
- عَلَيْكُمُتم پر
- الْاَنَامِلَانگلیاں
- مِنَسے
- الْغَيْظِغصہ
- قُلْکہدیجئے
- مُوْتُوْاتم مرجاؤ
- بِغَيْظِكُمْاپنے غصہ میں
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- عَلِيْمٌجاننے والا
- بِذَاتِسینے
- الصُّدُوْرِسینے والی (دل کی باتیں)
Translation · Aasan Quran
دیکھو تم تو ایسے ہو کہ ان سے محبت رکھتے ہو، مگر وہ تم سے محبت نہیں رکھتے، اور تم تو تمام (آسمانی) کتابوں پر ایمان رکھتے ہو، اور (ان کا حال یہ ہے کہ) وہ جب تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم (قرآن پر) ایمان لے آئے، اور جب تنہائی میں جاتے ہیں تو تمہارے خلاف غصے کے مارے اپنی انگلیاں چباتے ہیں۔ (ان سے) کہہ دو کہ : اپنے غصے میں خود مر رہو، اللہ سینوں میں چھپی ہوئی باتیں خوب جانتا ہے۔