Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 122

  1. اِذْ هَمَّتْ طَّآئِفَتٰنِ مِنْكُمْ اَنْ تَفْشَلَا١ۙ وَ اللّٰهُ وَلِیُّهُمَا١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ﴿122﴾

    1. اِذْجب
    2. ھَمَّتْارادہ کیا
    3. طَّآئِفَتٰنِدو گروہ
    4. مِنْكُمْتم سے
    5. اَنْکہ
    6. تَفْشَلَاہمت ہاردیں
    7. وَاللّٰهُاور اللہ
    8. وَلِيُّهُمَاان کا مددگار
    9. وَاور
    10. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    11. فَلْيَتَوَكَّلِچاہیے بھروسہ کریں
    12. الْمُؤْمِنُوْنَمومن
Translation · Aasan Quran
جب تمہی میں کے دو گروہوں نے یہ سوچا تھا کہ وہ ہمت ہار بیٹھیں، (41) حالانکہ اللہ ان کا حامی و ناصر تھا، اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔
Tafseer · Aasan Quran
41: جب آنحضرت ﷺ مقابلے کے لئے مدینہ منورہ سے نکلے تو آپ کے ساتھ ایک ہزار آدمی تھے ؛ لیکن منافقین کا سردار عبداللہ بن ابی راستے میں یہ کہہ کر اپنے تین سو آدمیوں سمیت واپس چلا گیا کہ ہماری رائے یہ تھی کہ دشمن کا مقابلہ شہر کے اندر رہ کر کیا جائے، ہماری رائے کے خلاف آپ باہر نکل آئے ہیں اس لئے ہم جنگ میں شریک نہیں ہوں گے، اس موقع پر سچے مسلمانوں کے دو قبیلے بنو حارثہ اور بنو سلمہ کے دل بھی ڈگمگاگئے اور ان کے دل میں بھی خیال آیا کہ تین ہزار کے مقابلے میں صرف سات سو افراد بہت تھوڑے ہیں اور ایسے میں جنگ لڑنے کے بجائے الگ ہوجانا چاہیے ؛ لیکن پھر اللہ نے مدد فرمائی اور وہ جنگ میں شامل ہوئے اس آیت میں انہی کی طرف اشارہ ہے۔