آسان قرآن
Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 200
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَ صَابِرُوْا وَ رَابِطُوْا١۫ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۠ع﴿200﴾
- يٰٓاَيُّھَااے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُواایمان والو
- اصْبِرُوْاتم صبر کرو
- وَصَابِرُوْااور مقابلہ میں مضبوط رہو
- وَرَابِطُوْااور جنگ کی تیاری کرو
- وَاتَّقُوااور ڈرو
- اللّٰهَاللہ
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تُفْلِحُوْنَمراد کو پہنچو
Translation · Aasan Quran
اے ایمان والو ! صبر اختیار کرو، مقابلے کے وقت ثابت قدمی دکھاؤ، اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے جمے رہو۔ (64) اور اللہ سے ڈرتے رہو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔
Tafseer · Aasan Quran
تشریح : قرآنی اصطلاح میں صبر بہت وسیع مفہوم رکھتا ہے، اس کی ایک قسم اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں استقامت کا مظاہرہ ہے، دوسری قسم گناہوں کے لئے اپنی خواہشات کو دبانا ہے اور تیسری قسم تکلیفوں کو برداشت کرنا ہے یہاں ان تینوں قسموں کے صبر کا حکم دیا گیا ہے، اور سرحدوں کی حفاظت میں جغرافی سرحدوں کی حفاظت بھی داخل ہے اور نظریاتی حفاظت بھی، اللہ تعالیٰ ہمیں ان تمام احکام پر عمل کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین