آسان قرآن
Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 26
قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِی الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ١٘ وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ١ؕ بِیَدِكَ الْخَیْرُ١ؕ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿26﴾
- قُلِآپ کہیں
- اللّٰهُمَّاے اللہ
- مٰلِكَمالک
- الْمُلْكِملک
- تُؤْتِيتو دے
- الْمُلْكَملک
- مَنْجسے
- تَشَآءُتو چاہے
- وَتَنْزِعُاور چھین لے
- الْمُلْكَملک
- مِمَّنْجس سے
- تَشَآءُتو چاہے
- وَتُعِزُّاور عزت دے
- مَنْجسے
- تَشَآءُتو چاہے
- وَتُذِلُّاور ذلیل کردے
- مَنْجسے
- تَشَآءُتو چاہے
- بِيَدِكَتیرے ہاتھ میں
- الْخَيْرُتمام بھلائی
- اِنَّكَبیشک تو
- عَلٰيپر
- كُلِّہر
- شَيْءٍچیز
- قَدِيْرٌقادر
Translation · Aasan Quran
کہو کہ : اے اللہ ! اے اقتدار کے مالک ! تو جس کو چاہتا ہے اقتدار بخشتا ہے، اور جس سے چاہتا ہے اقتدار چھین لیتا ہے، اور جس کو چاہتا ہے عزت بخشتا ہے اور جس کو چاہتا ہے رسوا کردیتا ہے، تمام تر بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ یقینا تو ہر چیز پر قادر ہے۔ (6)
Tafseer · Aasan Quran
6: جب غزوہ احزاب کے موقع پر آنحضرت ﷺ نے پیشینگوئی فرمائی تھی کہ روم اور ایران کی سلطنتیں مسلمانوں کے قبضے میں آجائیں گی تو کفار نے بڑا مذاق اڑایا کہ ان لوگوں کو اپنے دفاع کے لئے خندق کھودنی پڑرہی ہے اور ان پر فاقے گزر رہے ہیں مگر دعوے یہ ہیں کہ یہ روم اور ایران فتح کرلیں گے، اس موقع پر یہ آیات نازل ہوئیں، جن میں مسلمانوں کو یہ دعا تلقین فرما کر ایک لطیف پیرائے میں ان کا جواب دے دیا گیا۔