Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 34

  1. ذُرِّیَّةًۢ بَعْضُهَا مِنْۢ بَعْضٍ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌۚ﴿34﴾

    1. ذُرِّيَّةًاولاد
    2. بَعْضُهَاوہ ایک
    3. مِنْسے
    4. بَعْضٍدوسرے
    5. وَاللّٰهُاور اللہ
    6. سَمِيْعٌسننے والا
    7. عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Aasan Quran
یہ ایسی نسل تھی جس کے افراد (نیکی اور اخلاص میں) ایک دوسرے سے ملتے جلتے تھے، (10) اور اللہ (ہر ایک کی بات) سننے والا ہے، ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
10: آیت کا یہ ترجمہ حضرت قتادہ کی تفسیر پر مبنی ہے (دیکھئے روح المعانی 176:3) واضح رہے کہ عمران حضرت موسیٰ ؑ کے والد کا بھی نام ہے، اور حضرت مریم (علیہا السلام) کے والد کا بھی، یہاں دونوں مراد ہوسکتے ہیں، لیکن چونکہ آگے حضرت مریم (علیہا السلام) کا واقعہ آرہا ہے۔ اس لیے ظاہر یہ ہے کہ یہاں حضرت مریم (علیہا السلام) ہی کے والد مراد ہیں۔