آسان قرآن
Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 40
قَالَ رَبِّ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ قَدْ بَلَغَنِیَ الْكِبَرُ وَ امْرَاَتِیْ عَاقِرٌ١ؕ قَالَ كَذٰلِكَ اللّٰهُ یَفْعَلُ مَا یَشَآءُ﴿40﴾
- قَالَاس نے کہا
- رَبِّاے میرے رب
- اَنّٰىکہاں
- يَكُوْنُہوگا
- لِيْمیرے لیے
- غُلٰمٌلڑکا
- وَّقَدْ بَلَغَنِىَجبکہ مجھے پہنچ گیا
- الْكِبَرُبڑھاپا
- وَامْرَاَتِيْاور میری عورت
- عَاقِرٌبانجھ
- قَالَاس نے کہا
- كَذٰلِكَاسی طرح
- اللّٰهُاللہ
- يَفْعَلُکرتا ہے
- مَا يَشَآءُجو وہ چاہتا ہے
Translation · Aasan Quran
زکریا نے کہا : یا رب ! میرے یہاں لڑکا کس طرح پیدا ہوگا جبکہ مجھے بڑھاپا آپہنچا ہے اور میری بیوی بانجھ ہے ؟ (15) اللہ نے کہا : اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
15: دعا حضرت زکریا ؑ نے خود مانگی تھی، اس لئے یہ سوال خدانخواستہ کسی بےیقینی کی وجہ سے نہیں تھا، بلکہ ایک غیر معمولی نعمت کی خبر سن کر تعجب کا اظہار تھا جو درحقیقت شکر کا ایک انداز ہے، نیز سوال کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کیا بچہ اسی بڑھاپے کی حالت میں پیدا ہوجائے گا یا ہماری جوانی لوٹادی جائے گی، اللہ تعالیٰ نے جواب میں فرمایا " اسی طرح " یعنی لڑکا اسی بڑھاپے کی حالت میں پیدا ہوگا۔