Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 41

  1. قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لِّیْۤ اٰیَةً١ؕ قَالَ اٰیَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَةَ اَیَّامٍ اِلَّا رَمْزًا١ؕ وَ اذْكُرْ رَّبَّكَ كَثِیْرًا وَّ سَبِّحْ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِبْكَارِ۠ع﴿41﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. رَبِّاے میرے رب
    3. اجْعَلْمقرر فرما دے
    4. لِّيْٓمیرے لیے
    5. اٰيَةًکوئی نشانی
    6. قَالَاس نے کہا
    7. اٰيَتُكَتیری نشانی
    8. اَلَّاکہ نہ
    9. تُكَلِّمَبات کرے گا
    10. النَّاسَلوگ
    11. ثَلٰثَةَ اَيَّامٍتین دن
    12. اِلَّامگر
    13. رَمْزًااشارہ
    14. وَاذْكُرْتو یاد کر
    15. رَّبَّكَاپنا رب
    16. كَثِيْرًابہت
    17. وَّسَبِّحْاور تسبیح کر
    18. بِالْعَشِيِّشام
    19. وَالْاِبْكَارِاور صبح
Translation · Aasan Quran
انہوں نے کہا : پروردگار میرے لیے کوئی نشانی مقرر کردیجیے، اللہ نے کہا : تمہاری نشانی یہ ہوگی کہ تم تین دن تک اشاروں کے سوا کوئی بات نہیں کرسکو گے۔ (16) اور اپنے رب کا کثرت سے ذکر کرتے رہو، اور ڈھلے دن کے وقت بھی اور صبح سویرے بھی اللہ کی تسبیح کیا کرو۔
Tafseer · Aasan Quran
16: حضرت زکریا ؑ کا مقصد یہ تھا کہ کوئی نشانی معلوم ہوجائے جس سے یہ پتہ چل جائے کہ اب حمل قرار پا گیا ہے تاکہ وہ اسی وقت سے شکر ادا کرنے میں لگ جائیں اللہ تعالیٰ نے یہ نشانی بتلائی کہ جب حمل قرار پائے گا تو تم پر ایسی حالت طاری ہوجائے گی کہ تم اللہ کے ذکر اور تسبیح کے سوا کسی سے کوئی بات نہیں کرسکوگے اور بات کرنے کی ضرورت پیش آئے تواشاروں سے کرنی ہوگی۔