آسان قرآن
Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 64
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ تَعَالَوْا اِلٰى كَلِمَةٍ سَوَآءٍۭ بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمْ اَلَّا نَعْبُدَ اِلَّا اللّٰهَ وَ لَا نُشْرِكَ بِهٖ شَیْئًا وَّ لَا یَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُوْلُوا اشْهَدُوْا بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ﴿64﴾
- قُلْآپ کہ دیں
- يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِاے اہل کتاب
- تَعَالَوْاآؤ
- اِلٰىطرف (پر)
- كَلِمَةٍایک بات
- سَوَآءٍبرابر
- بَيْنَنَاہمارے درمیان
- وَبَيْنَكُمْاور تمہارے درمیان
- اَلَّا نَعْبُدَکہ نہ ہم عبادت کریں
- اِلَّاسوائے
- اللّٰهَاللہ
- وَلَا نُشْرِكَاور نہ ہم شریک کریں
- بِهٖاس کے ساتھ
- شَيْئًاکچھ
- وَّلَا يَتَّخِذَاور نہ بنائے
- بَعْضُنَاہم میں سے کوئی
- بَعْضًاکسی کو
- اَرْبَابًارب (جمع)
- مِّنْ دُوْنِسوائے
- اللّٰهِاللہ
- فَاِنْپھر اگر
- تَوَلَّوْاوہ پھرجائیں
- فَقُوْلُواتو کہ دو تم
- اشْهَدُوْاتم گواہ رہو
- بِاَنَّاکہ ہم
- مُسْلِمُوْنَمسلم (فرمانبردار)
Translation · Aasan Quran
(مسلمانو ! یہود و نصاری سے) کہہ دو کہ : اے اہل کتاب ! ایک ایسی بات کی طرف آجاؤ جو ہم تم میں مشترک ہو، (اور وہ یہ) کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں، اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں، اور اللہ کو چھوڑ کر ہم ایک دوسرے کو رب نہ بنائیں۔ پھر بھی اگر وہ منہ موڑیں تو کہہ دو : گواہ رہنا کہ ہم مسلمان ہیں۔