آسان قرآن
Aasan Quran · 30. Ar-Room · Ayah 13
وَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ مِّنْ شُرَكَآئِهِمْ شُفَعٰٓؤُا وَ كَانُوْا بِشُرَكَآئِهِمْ كٰفِرِیْنَ﴿13﴾
- وَلَمْ يَكُنْاور نہ ہوں گے
- لَّهُمْان کے لیے
- مِّنْ شُرَكَآئِهِمْان کے شریکوں میں سے
- شُفَعٰٓؤُاکوئی سفارشی
- وَكَانُوْااور وہ ہوجائیں گے
- بِشُرَكَآئِهِمْاپنے شریکوں کے
- كٰفِرِيْنَمنکر
Translation · Aasan Quran
اور انہوں نے جن کو اللہ کا شریک مان رکھا تھا، ان میں سے کوئی ان کا سفارشی نہیں ہوگا، اور خود یہ لوگ اپنے مانے ہوئے شریکوں سے منکر ہوجائیں گے۔ (5)
Tafseer · Aasan Quran
5: یعنی ایک مرحلے پر یہ مشرک لوگ صاف جھوٹ بول جائیں گے کہ ہم نے دنیا میں کبھی شرک ہی نہیں کیا تھا، چنانچہ سورة انعام میں قرآن کریم نے ان کا مقولہ نقل فرمایا ہے کہ واللہ رَبِّنَا مَاکُنَّا مُشْرِکِیْنَ (ہم اللہ اپنے پروردگار کی قسم کھاکر کہتے ہیں کہ ہم لوگ مشرک نہیں تھے۔) دیکھئے سورة انعام (6۔ 23)۔