Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 30. Ar-Room · Ayah 41

  1. ظَهَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ لِیُذِیْقَهُمْ بَعْضَ الَّذِیْ عَمِلُوْا لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ﴿41﴾

    1. ظَهَرَظاہر ہوگیا
    2. الْفَسَادُفساد
    3. فِي الْبَرِّخشکی میں
    4. وَالْبَحْرِاور دریا (تری)
    5. بِمَااس سے جو
    6. كَسَبَتْکمایا
    7. اَيْدِي النَّاسِلوگوں کے ہاتھ
    8. لِيُذِيْقَهُمْتاکہ وہ انہیں (مزہ) چکھائے
    9. بَعْضَبعض
    10. الَّذِيْ عَمِلُوْاانہوں نے کیا (اعمال)
    11. لَعَلَّهُمْشاید وہ
    12. يَرْجِعُوْنَباز آجائیں وہ
Translation · Aasan Quran
لوگوں نے اپنے ہاتھوں جو کمائی کی، اس کی وجہ سے خشکی اور تری میں فساد پھیلا۔ (20) تاکہ انہوں نے جو کام کیے ہیں اللہ ان میں سے کچھ کا مزہ انہیں چکھائے، شاید وہ باز آجائیں۔
Tafseer · Aasan Quran
20: آیت کریمہ یہ سبق دے رہی ہے کہ عام مصیبتوں کے وقت چاہے ظاہری اسباب کے ماتحت وجود میں آئی ہوں، اپنے گناہوں پر استغفار اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کا طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔