آسان قرآن
Aasan Quran · 33. Al-Ahzaab · Ayah 14
وَ لَوْ دُخِلَتْ عَلَیْهِمْ مِّنْ اَقْطَارِهَا ثُمَّ سُئِلُوا الْفِتْنَةَ لَاٰتَوْهَا وَ مَا تَلَبَّثُوْا بِهَاۤ اِلَّا یَسِیْرًا﴿14﴾
- وَلَوْاور اگر
- دُخِلَتْداخل ہوجائیں
- عَلَيْهِمْان پر
- مِّنْسے
- اَقْطَارِهَااس (مدینہ) کے اطراف
- ثُمَّپھر
- سُئِلُواان سے چاہا جائے
- الْفِتْنَةَفساد
- لَاٰتَوْهَاتو وہ ضرور اسے دیں گے
- وَمَا تَلَبَّثُوْااور نہ دیر لگائیں گے
- بِهَآاس (گھر) میں
- اِلَّامگر (صرف)
- يَسِيْرًاتھوڑی سی
Translation · Aasan Quran
اور اگر دشمن مدینے میں چاروں طرف سے آگھسے، پھر ان سے فساد میں شامل ہونے کو کہا جائے تو یہ اس میں ضرور شامل ہوجائیں گے، اور (اس وقت) گھروں میں تھوڑے ہی ٹھہریں گے۔ (15)
Tafseer · Aasan Quran
15: یعنی یہ منافق لوگ اس وقت تو یہ بہانہ بنا رہے ہیں کہ ہمارے گھروں کی دیواریں نیچی ہیں، اور وہ غیر محفوظ ہیں، لیکن اگر دشمن مدینہ منورہ میں چاروں طرف سے داخل ہوجائے اور ان سے فرمائش کرے کہ تم بھی مسلمانوں کے خلاف ہمارے ساتھ جنگ میں شامل ہوجاؤ تو دشمن کا پلہ بھاری دیکھ کر یہ ان کے ساتھ جاملیں گے اور اس وقت انہیں اپنے گھروں کے غیر محفوظ ہونے کا خیال نہیں آئے گا۔