Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 33. Al-Ahzaab · Ayah 18

  1. قَدْ یَعْلَمُ اللّٰهُ الْمُعَوِّقِیْنَ مِنْكُمْ وَ الْقَآئِلِیْنَ لِاِخْوَانِهِمْ هَلُمَّ اِلَیْنَا١ۚ وَ لَا یَاْتُوْنَ الْبَاْسَ اِلَّا قَلِیْلًاۙ﴿18﴾

    1. قَدْ يَعْلَمُخوب جانتا ہے
    2. اللّٰهُاللہ
    3. الْمُعَوِّقِيْنَروکنے والے
    4. مِنْكُمْتم میں سے
    5. وَالْقَآئِلِيْنَاور کہنے والے
    6. لِاِخْوَانِهِمْاپنے بھائیوں سے
    7. هَلُمَّآجاؤ
    8. اِلَيْنَا ۚہماری طرف
    9. وَلَا يَاْتُوْنَاور نہیں آتے
    10. الْبَاْسَلڑائی
    11. اِلَّامگر
    12. قَلِيْلًابہت کم
Translation · Aasan Quran
اللہ تم میں سے ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو (جہاد میں) رکاوٹ ڈالتے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ : ہمارے پاس چلے آؤ (16) اور خود لڑائی میں آتے نہیں، اور آتے ہیں تو بہت کم۔
Tafseer · Aasan Quran
16: یہ ایک منافق کی طرف اشارہ ہے جو اپنے گھر میں کھانے پینے میں مشغول تھا اور اس کا مخلص مسلمان بھائی جو جنگ میں جانے کے لئے تیار تھا، اس سے کہہ رہا تھا کہ اپنے آپ کو مصیبت میں ڈالنے کیوں جارہے ہو ؟ یہاں میرے پاس آؤ اور اطمینان سے میرے ساتھ کھانے میں شریک ہو۔ (ابن جریر طبری)۔