Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 33. Al-Ahzaab · Ayah 19

  1. اَشِحَّةً عَلَیْكُمْ١ۖۚ فَاِذَا جَآءَ الْخَوْفُ رَاَیْتَهُمْ یَنْظُرُوْنَ اِلَیْكَ تَدُوْرُ اَعْیُنُهُمْ كَالَّذِیْ یُغْشٰى عَلَیْهِ مِنَ الْمَوْتِ١ۚ فَاِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوْكُمْ بِاَلْسِنَةٍ حِدَادٍ اَشِحَّةً عَلَى الْخَیْرِ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَمْ یُؤْمِنُوْا فَاَحْبَطَ اللّٰهُ اَعْمَالَهُمْ١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرًا﴿19﴾

    1. اَشِحَّةًبخل کرتے ہوئے
    2. عَلَيْكُمْ ښتمہارے متعلق
    3. فَاِذَا جَآءَپھر جب آئے
    4. الْخَوْفُخوف
    5. رَاَيْتَهُمْتم دیکھو گے انہیں
    6. يَنْظُرُوْنَوہ دیکھنے لگتے ہیں
    7. اِلَيْكَتمہاری طرف
    8. تَدُوْرُگھوم رہی ہیں
    9. اَعْيُنُهُمْان کی آنکھیں
    10. كَالَّذِيْاس شخص کی طرح
    11. يُغْشٰىغشی آتی ہے
    12. عَلَيْهِاس پر
    13. مِنَ الْمَوْتِ ۚموت سے
    14. فَاِذَاپھر جب
    15. ذَهَبَچلا جائے
    16. الْخَوْفُخوف
    17. سَلَقُوْكُمْتمہیں طعنے دینے لگیں
    18. بِاَلْسِنَةٍزبانوں سے
    19. حِدَادٍتیز
    20. اَشِحَّةًبخیلی (لالچ) کرتے ہوئے
    21. عَلَي الْخَيْرِ ۭمال پر
    22. اُولٰٓئِكَیہ لوگ
    23. لَمْ يُؤْمِنُوْانہیں ایمان لائے
    24. فَاَحْبَطَ اللّٰهُتو اکارت کردیے اللہ نے
    25. اَعْمَالَهُمْ ۭان کے اعمال
    26. وَكَانَاور ہے
    27. ذٰلِكَیہ
    28. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    29. يَسِيْرًاآسان
Translation · Aasan Quran
(اور وہ بھی) تمہارے ساتھ لالچ رکھتے ہوئے (17) چنانچہ جب خطرے کا موقع آجاتا ہے تو وہ تمہاری طرف چکرائی ہوئی آنکھوں سے اس طرح دیکھتے ہیں جیسے کسی پر موت کی غشی طاری ہورہی ہو۔ پھر جب خطرہ دور ہوجاتا ہے تو تمہارے سامنے مال کی حرص میں تیز تیز زبانیں چلاتے ہیں۔ (18) یہ لوگ ہرگز ایمان نہیں لائے ہیں، اس لیے اللہ نے ان کے اعمال ضائع کردیے ہیں، اور یہ بات اللہ کے لیے بہت آسان ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
17: یعنی اگر نام کرنے کو کچھ دیر کے لیے لڑائی میں حصہ لینے آتے بھی ہیں تو اس لالچ میں آتے ہیں کہ اگر لڑائی میں مسلمانوں کو مال غنیمت ملا تو وہ بھی اپنا حصہ لگائیں۔ 18: یعنی بڑی چرب زبانی سے مال غنیمت کا حصہ مسلمانوں سے مانگتے ہیں