آسان قرآن
Aasan Quran · 33. Al-Ahzaab · Ayah 55
لَا جُنَاحَ عَلَیْهِنَّ فِیْۤ اٰبَآئِهِنَّ وَ لَاۤ اَبْنَآئِهِنَّ وَ لَاۤ اِخْوَانِهِنَّ وَ لَاۤ اَبْنَآءِ اِخْوَانِهِنَّ وَ لَاۤ اَبْنَآءِ اَخَوٰتِهِنَّ وَ لَا نِسَآئِهِنَّ وَ لَا مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُنَّ١ۚ وَ اتَّقِیْنَ اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدًا﴿55﴾
- لَا جُنَاحَگناہ نہیں
- عَلَيْهِنَّعورتوں پر
- فِيْٓمیں
- اٰبَآئِهِنَّاپنے باپ
- وَلَآاور نہ
- اَبْنَآئِهِنَّاپنے بیٹوں
- وَلَآ اِخْوَانِهِنَّاور نہ اپنے بھائی
- وَلَآاور نہ
- اَبْنَآءِ اِخْوَانِهِنَّاور اپنے بھائیوں کے بیٹے
- وَلَآاور نہ
- اَبْنَآءِ اَخَوٰتِهِنَّاپنی بہنوں کے بیٹے
- وَلَااور نہ
- نِسَآئِهِنَّاپنی عورتیں
- وَلَااور نہ
- مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُنَّ ۚجس کے مالک ہوئے ان کے ہاتھ (کنیزیں)
- وَاتَّقِيْنَاور ڈرتی رہو
- اللّٰهَ ۭاللہ
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- كَانَہے
- عَلٰيپر
- كُلِّ شَيْءٍہر شے
- شَهِيْدًاگواہ (موجود)
Translation · Aasan Quran
نبی کی بیویوں کے لیے اپنے اپنے باپ (کے سامنے بےپردہ آنے) میں کوئی گناہ نہیں ہے، نہ اپنے بیٹوں کو، نہ اپنے بھائیوں کے، نہ اپنے بھتیجوں کے، نہ اپنے بھانجوں کے، اور نہ اپنی عورتوں کے۔ (46) اور نہ اپنی کنیزوں کے (سامنے آنے میں کوئی گناہ ہے) اور (اے خواتین !) تم اللہ سے ڈرتی رہو۔ یقین جانو کہ اللہ ہر بات کا مشاہدہ کرنے والا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
46: جیسا کہ سورة نور : 31 میں گذر چکا ہے۔ بعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ اس سے مراد مسلمان عورتیں ہیں، لہذا غیر مسلم عورتوں سے بھی پردہ ضروری ہے، لیکن چونکہ متعدد احادیث سے ثابت ہے کہ غیر مسلم عورتیں ازواج مطہرات کے پاس جایا کرتی تھیں، اس لئے امام رازی اور علامہ آلوسی نے اس بات کو ترجیح دی ہے کہ اپنی عورتوں سے مراد اپنے میل جول کی عورتیں ہیں چاہے مسلمان ہوں یا کافر، ان سے پردہ واجب نہیں ہے۔ ان کی تفصیل سورة نور کی مذکورہ آیت میں گذر چکی ہے۔