آسان قرآن
Aasan Quran · 35. Faatir · Ayah 14
اِنْ تَدْعُوْهُمْ لَا یَسْمَعُوْا دُعَآءَكُمْ١ۚ وَ لَوْ سَمِعُوْا مَا اسْتَجَابُوْا لَكُمْ١ؕ وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یَكْفُرُوْنَ بِشِرْكِكُمْ١ؕ وَ لَا یُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِیْرٍ۠ع﴿14﴾
- اِنْاگر
- تَدْعُوْهُمْتم ان کو پکارو
- لَا يَسْمَعُوْاوہ نہیں سنیں گے
- دُعَآءَكُمْ ۚتمہاری پکار (دعا)
- وَلَوْاور اگر
- سَمِعُوْاوہ سن لیں
- مَا اسْتَجَابُوْاوہ حاجت پوری نہ کرسکیں گے
- لَكُمْ ۭتمہاری
- وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِاور روز قیامت
- يَكْفُرُوْنَوہ انکار کریں گے
- بِشِرْكِكُمْ ۭتمہارے شرک کرنے کا
- وَلَا يُنَبِّئُكَاور تجھ کو خبر نہ دے گا
- مِثْلُمانند
- خَبِيْرٍخبر دینے والا
Translation · Aasan Quran
اگر تم ان کو پکارو گے تو وہ تمہاری پکار سنیں گے ہی نہیں، اور اگر سن بھی لیں تو تمہیں کوئی جواب نہیں دے سکیں گے۔ اور قیامت کے دن وہ خود تمہارے شرک کی تردید کریں گے۔ اور جس ذات کو تمام باتوں کی مکمل خبر ہے اس کی برابر تمہیں کوئی اور صحیح بات نہیں بتائے گا۔