Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 43. Az-Zukhruf · Ayah 14

  1. وَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ﴿14﴾

    1. وَاِنَّآاور بیشک ہم
    2. اِلٰى رَبِّنَااپنے رب کی طرف
    3. لَمُنْقَلِبُوْنَالبتہ پلٹنے والے ہیں
Translation · Aasan Quran
اور بیشک ہم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ (4)
Tafseer · Aasan Quran
4: یہ وہ دعا ہے جو کسی سواری پر سوار ہونے کے وقت پڑھنی چاہیے۔ اس میں اول تو اس بات کا شکر اور اعتراف ہے کہ یہ سواری اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، اور دوسرے اس کے آخری جملے میں انسان کو اس طرف متوجہ کیا گیا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی سفر کرتے وقت یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ اسے ایک آخری سفر پیش آنے والا ہے جس میں وہ دنیا کو چھوڑ کر اپنے پروردگار کے پاس پہنچے گا، اور اس وقت اپنے سارے اعمال کا جواب دینا ہوگا۔ اس لیے یہاں رہتے ہوئے کوئی کام ایسا نہیں کرنا چاہیے جس کے نتیجے میں وہاں شرمندگی اٹھانی پڑے۔