آسان قرآن
Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 115
قَالَ اللّٰهُ اِنِّیْ مُنَزِّلُهَا عَلَیْكُمْ١ۚ فَمَنْ یَّكْفُرْ بَعْدُ مِنْكُمْ فَاِنِّیْۤ اُعَذِّبُهٗ عَذَابًا لَّاۤ اُعَذِّبُهٗۤ اَحَدًا مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿115﴾
- قَالَکہا
- اللّٰهُاللہ
- اِنِّىْبیشک میں
- مُنَزِّلُهَاوہ اتاروں گا
- عَلَيْكُمْتم پر
- فَمَنْپھر جو
- يَّكْفُرْناشکری کریگا
- بَعْدُبعد
- مِنْكُمْتم سے
- فَاِنِّىْٓتو میں
- اُعَذِّبُهٗ عَذَابًااسے عذاب دوں گا ایسا عذاب
- لَّآنہ
- اُعَذِّبُهٗٓعذاب دوں گا
- اَحَدًاکسی کو
- مِّنَسے
- الْعٰلَمِيْنَجہان والے
Translation · Aasan Quran
اللہ نے کہا کہ : میں بیشک تم پر وہ خوان اتار دوں گا، لیکن اس کے بعد تم میں سے جو شخص بھی کفر کرے گا اس کو میں ایسی سزا دوں گا جو دنیا جہان کے کسی بھی شخص کو نہیں دوں گا۔ (78)
Tafseer · Aasan Quran
78: قرآن کریم نے یہ بیان نہیں فرمایا کہ پھر وہ خوان آسمان سے اترا یا نہیں۔ جامع ترمذی کی ایک روایت میں حضرت عمار بن یاسر کا یہ قول مروی ہے کہ خوان اترا تھا، پھر جن لوگوں نے نافرمانی کی وہ دنیا ہی میں عذاب کے شکار ہوئے۔ (جامع ترمذی، کتاب التفسیر حدیث نمبر 361) واللہ اعلم۔