آسان قرآن
Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 52
فَتَرَى الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ یُّسَارِعُوْنَ فِیْهِمْ یَقُوْلُوْنَ نَخْشٰۤى اَنْ تُصِیْبَنَا دَآئِرَةٌ١ؕ فَعَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّاْتِیَ بِالْفَتْحِ اَوْ اَمْرٍ مِّنْ عِنْدِهٖ فَیُصْبِحُوْا عَلٰى مَاۤ اَسَرُّوْا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ نٰدِمِیْنَؕ﴿52﴾
- فَتَرَىپس تو دیکھے گا
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- فِيْمیں
- قُلُوْبِهِمْان کے دل
- مَّرَضٌروگ
- يُّسَارِعُوْنَدوڑتے ہیں
- فِيْهِمْان میں (ان کی طرف)
- يَقُوْلُوْنَکہتے ہیں
- نَخْشٰٓىہمیں ڈر ہے
- اَنْکہ
- تُصِيْبَنَاہم پر (نہ آجائے
- دَآئِرَةٌگردش
- فَعَسَىسو قریب ہے
- اللّٰهُاللہ
- اَنکہ
- يَّاْتِيَ بالْفَتْحِلائے فتح
- اَوْ اَمْرٍیا کوئی حکم
- مِّنْسے
- عِنْدِهٖاپنے پاس
- فَيُصْبِحُوْاتو رہ جائیں
- عَلٰيپر
- مَآجو
- اَ سَرُّوْاوہ چھپاتے تھے
- فِيْٓمیں
- اَنْفُسِهِمْاپنے دل (جمع)
- نٰدِمِيْنَپچھتانے والے
Translation · Aasan Quran
چنانچہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) روگ ہے، تم انہیں دیکھتے ہو کہ وہ لپک لپک کر ان میں گھستے ہیں، کہتے ہیں : ہمیں ڈر ہے کہ ہم پر کوئی مصیبت کا چکر آپڑے گا (44) لیکن) کچھ بعید نہیں کہ اللہ (مسلمانوں کو) فتح عطا فرمائے یا اپنی طرف سے کوئی اور بات ظاہر کردے (45) اور اس وقت یہ لوگ اس بات پر پچھتائیں جو انہوں نے اپنے دلوں میں چھپا رکھی تھی۔
Tafseer · Aasan Quran
44: یہ منافقین کا ذکر ہے جو یہود و نصاریٰ سے ہر وقت گھلے ملے رہتے اور ان کی سازشوں میں شریک رہتے تھے، اور جب ان پر اعتراض ہوتا تو وہ جواب دیتے کہ اگر ہم ان سے تعلقات نہ رکھیں گے تو ان کی طرف سے ہمیں تنگ کیا جائے گا اور ہم کسی مصیبت میں گرفتار ہوسکتے ہیں۔ اور ان کے دل میں یہ نیت ہوتی تھی کہ کسی وقت مسلمان ان کے ہاتھوں مغلوب ہوجائیں گے تو ہمیں بالآخر انہی سے واسطہ پڑے گا۔ 45: ”کوئی اور بات ظاہر کرنے“ سے مراد غالباً یہ ہے کہ ان کے پول وحی کے ذریعے کھول دئیے جائیں ان کی رسوائی ہو۔