آسان قرآن
Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 54
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَنْ یَّرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِیْنِهٖ فَسَوْفَ یَاْتِی اللّٰهُ بِقَوْمٍ یُّحِبُّهُمْ وَ یُحِبُّوْنَهٗۤ١ۙ اَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ اَعِزَّةٍ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ١٘ یُجَاهِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لَا یَخَافُوْنَ لَوْمَةَ لَآئِمٍ١ؕ ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ﴿54﴾
- يٰٓاَيُّھَااے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو لوگ ایمان لائے (ایمان والے)
- مَنْجو
- يَّرْتَدَّپھرے گا
- مِنْكُمْتم سے
- عَنْسے
- دِيْنِهٖاپنا دین
- فَسَوْفَتو عنقریب
- يَاْتِي اللّٰهُلائے گا اللہ
- بِقَوْمٍایسی قوم
- يُّحِبُّهُمْوہ انہیں محبوب رکھتا ہے
- وَيُحِبُّوْنَهٗٓاور وہ اسے محبوب رکھتے ہیں
- اَذِلَّةٍنرم دل
- عَلَيپر
- الْمُؤْمِنِيْنَمومن (جمع)
- اَعِزَّةٍزبردست
- عَلَيپر
- الْكٰفِرِيْنَکافر (جمع)
- يُجَاهِدُوْنَجہاد کرتے ہیں
- فِيْمیں
- سَبِيْلِراستہ
- اللّٰهِاللہ
- وَاور
- لَا يَخَافُوْنَنہیں ڈرتے
- لَوْمَةملامت
- لَآئِمٍکوئی ملامت کرنیوالا
- ذٰلِكَیہ
- فَضْلُفضل
- اللّٰهِاللہ
- يُؤْتِيْهِوہ دیتا ہے
- مَنْ يَّشَآءُجسے چاہتا ہے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- وَاسِعٌوسعت والا
- عَلِيْمٌعلم والا
Translation · Aasan Quran
اے ایمان والو ! اگر تم میں سے کوئی اپنے دین سے پھرجائے گا تو اللہ ایسے لوگ پیدا کردے گا جن سے وہ محبت کرتا ہوگا، اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں گے جو مومنوں کے لیے نرم اور کافروں کے لیے سخت ہوں گے۔ اللہ کے راستے میں جہاد کریں گے، اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے، یہ اللہ کا فضل ہے جو وہ جس کو چاہتا ہے عطا فرماتا ہے، اور اللہ بڑی وسعت والا، بڑے علم والا ہے۔