آسان قرآن
Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 87
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحَرِّمُوْا طَیِّبٰتِ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَكُمْ وَ لَا تَعْتَدُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ﴿87﴾
- يٰٓاَيُّھَااے
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- لَا تُحَرِّمُوْانہ حرام ٹھہراؤ
- طَيِّبٰتِپاکیزہ چیزیں
- مَآ اَحَلَّجو حلال کیں
- اللّٰهُاللہ
- لَكُمْتمہارے لیے
- وَاور
- لَا تَعْتَدُوْاحد سے نہ بڑھو
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- لَانہیں
- يُحِبُّپسند کرتا
- الْمُعْتَدِيْنَحد سے بڑھنے والے
Translation · Aasan Quran
اے ایمان والو ! اللہ نے تمہارے لیے جو پاکیزہ چیزیں حلال کی ہیں ان کو حرام قرار دنہ دو ، اور حد سے تجاوز نہ کرو۔ یقین جانو کہ اللہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ (58)۔
Tafseer · Aasan Quran
58: جس طرح حرام چیزوں کو حلال سمجھنا گناہ ہے، اسی طرح جو چیزیں اللہ نے حلال کی ہیں ان کو حرام سمجھنا بھی بڑا گناہ ہے، مشرکین مکہ اور یہودیوں نے ایسی بہت سی چیزوں کو اپنے اوپر حرام کر رکھا تھا جس کی تفصیل انشاء اللہ سورة انعام میں آئے گی۔