Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 50. Qaaf · Ayah 17

  1. اِذْ یَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّیٰنِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ قَعِیْدٌ﴿17﴾

    1. اِذْ يَتَلَقَّىجب لیتے (لکھ لیتے) ہیں
    2. الْمُتَلَقِّيٰنِدولینے (لکھ لینے) والے
    3. عَنِ الْيَمِيْنِدائیں سے
    4. وَعَنِ الشِّمَالِاور بائیں سے
    5. قَعِيْدٌبیٹھا ہوا
Translation · Aasan Quran
اس وقت بھی جب (اعمال کو) لکھنے والے دو فرشتے لکھ رہے ہوتے ہیں۔ (6) ایک دائیں جانب اور دوسرا بائیں جانب بیٹھا ہوتا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
6: یعنی اللہ تعالیٰ نے انسان کے تمام اچھے برے کاموں کو ریکارڈ کرنے کے لئے دو فرشتے مقرر فرمارکھے ہیں جوہر وقت اسکے دائیں اور بائیں موجود ہوتے ہیں، لیکن یہ انتظام صرف اس لئے کیا گیا ہے تاکہ انسان کے اعمال نامے کو قیامت کے دن خود اس کے سامنے حجت کے طور پر پیش کیا جاسکے، ورنہ اللہ تعالیٰ کو انسان کے اعمال جاننے کے لئے کسی اور کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ وہ ہر انسان کے دل میں پیدا ہونے والے خیالات تک سے خوب واقف ہے، اور انسان کی شہہ رگ سے بھی زیادہ اس سے قریب ہیں۔ الترجمۃ مبنیۃ علی ان ”اذ“ ظرف لہ ”اقرب“ کما فی روح المعانی