Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 43

  1. اَكُفَّارُكُمْ خَیْرٌ مِّنْ اُولٰٓئِكُمْ اَمْ لَكُمْ بَرَآءَةٌ فِی الزُّبُرِۚ﴿43﴾

    1. اَكُفَّارُكُمْکیا کفار تمہارے
    2. خَيْرٌبہتر ہیں
    3. مِّنْ اُولٰٓئِكُمْان لوگوں سے
    4. اَمْ لَكُمْ بَرَآءَةٌیا تمہارے لیے کوئی معافی ہے
    5. فِي الزُّبُرِصحیفوں میں
Translation · Aasan Quran
کیا تمہارے یہ کافر لوگ ان سے اچھے ہیں، یا تمہارے لیے (خدا کی) کتابوں میں کوئی بےگناہی کا پروانہ لکھا ہوا ہے ؟ (11)
Tafseer · Aasan Quran
11: پچھلی امتوں کے واقعات بیان فرمانے کے بعد مکہ مکرمہ کے کافروں سے کہا جا رہا ہے کہ جن قوموں کو ہلاک کیا گیا ہے، تم میں ان کے مقابلے میں کونسی اچھائی ہے جس کی بناء پر تمہیں عذاب سے محفوظ رکھا جائے ؟ اور کیا تمہارے بارے میں کسی آسمانی کتاب میں کوئی معافی یا بےگناہی کا وعدہ کرلیا گیا ہے ؟