آسان قرآن
Aasan Quran · 59. Al-Hashr · Ayah 5
مَا قَطَعْتُمْ مِّنْ لِّیْنَةٍ اَوْ تَرَكْتُمُوْهَا قَآئِمَةً عَلٰۤى اُصُوْلِهَا فَبِاِذْنِ اللّٰهِ وَ لِیُخْزِیَ الْفٰسِقِیْنَ﴿5﴾
- مَا قَطَعْتُمْجو تم نے کاٹ ڈالے
- مِّنْسے
- لِّيْنَةٍدرخت کے تنے
- اَوْیا
- تَرَكْتُمُوْهَاتم نے اس کو چھوڑدیا
- قَآئِمَةًکھڑا
- عَلٰٓيپر
- اُصُوْلِهَااس کی جڑوں
- فَبِاِذْنِ اللّٰهِتو اللہ کے حکم سے
- وَلِيُخْزِيَاور تاکہ وہ رسوا کرے
- الْفٰسِقِيْنَنافرمانوں کو
Translation · Aasan Quran
تم نے کھجور کے جو درخت کاٹے، یا انہیں اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا، تو یہ سب کچھ اللہ کے حکم سے تھا، (4) اور اس لیے تھا تاکہ اللہ نافرمانوں کو رسوا کرے۔
Tafseer · Aasan Quran
4: جب آنحضرت ﷺ نے بنو نضیر کے قلعے کا محاصرہ فرمایا تو آس پاس کے کچھ کھجور کے درخت کاٹنے پڑے تھے، اس پر کچھ لوگوں نے اعتراض کیا تھا کہ پھل دار درخت کاٹنا مناسب نہیں تھا، اس کے جواب میں اس آیت نے فرمایا کہ جو درخت کاٹے گئے ہیں، اللہ تعالیٰ کے حکم سے کاٹے گئے ہیں اور جنگی حکمت عملی کے طور پر اگر کسی برحق جہاد میں ایسا کرنا پڑے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔