آسان قرآن
Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 124
وَ اِذَا جَآءَتْهُمْ اٰیَةٌ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ حَتّٰى نُؤْتٰى مِثْلَ مَاۤ اُوْتِیَ رُسُلُ اللّٰهِ١ؔۘؕ اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَهٗ١ؕ سَیُصِیْبُ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا صَغَارٌ عِنْدَ اللّٰهِ وَ عَذَابٌ شَدِیْدٌۢ بِمَا كَانُوْا یَمْكُرُوْنَ﴿124﴾
- وَاِذَااور جب
- جَآءَتْهُمْان کے پاس آتی ہے
- اٰيَةٌکوئی آیت
- قَالُوْاکہتے ہیں
- لَنْ نُّؤْمِنَہم ہرگز نہ مانیں گے
- حَتّٰيجب تک
- نُؤْتٰىہم کو دیا جائے
- مِثْلَ مَآاس جیسا جو
- اُوْتِيَدیا گیا
- رُسُلُرسول (جمع)
- اللّٰهِاللہ
- اَللّٰهُاللہ
- اَعْلَمُخوب جانتا ہے
- حَيْثُکہاں
- يَجْعَلُرکھے (بھیجے
- رِسَالَتَهٗاپنی رسالت
- سَيُصِيْبُعنقریب پہنچے گی
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- اَجْرَمُوْاانہوں نے جرم کیا
- صَغَارٌذلت
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے ہاں
- وَعَذَابٌاور عذاب
- شَدِيْدٌسخت
- بِمَااس کا بدلہ
- كَانُوْا يَمْكُرُوْنَوہ مکر کرتے تھے
Translation · Aasan Quran
اور جب ان (اہل مکہ) کے پاس (قرآن کی) کوئی آیت آتی ہے تو یہ کہتے ہیں کہ : ہم اس وقت تک ہرگز ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ اس جیسی چیز خود ہمیں نہ دے دی جائے جیسی اللہ کے پیغمبروں کو دی گئی تھی۔ (56) (حالانکہ) اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ اپنی پیغمبری کس کو سپرد کرے۔ جن لوگوں نے (اس قسم کی) مجرمانہ باتیں کی ہیں ان کو اپنی مکاریوں کے بدلے میں اللہ کے پاس جاکر ذلت اور سخت عذاب کا سامنا ہوگا۔
Tafseer · Aasan Quran
56: یعنی جب تک خود ہم پر ویسی وحی نازل نہیں ہوگی جیسی انبیاء کرام پر نازل ہوتی رہی ہے اور ویسے معجزات ہمیں نہیں دئے جائیں گے جیسے ان کو دئے گئے تھے اس وقت تک ہم ایمان نہیں لائیں گے، خلاصہ یہ ہے کہ ان کا مطالبہ یہ تھا کہ ہم میں سے ہر شخص کو پوری پیغمبری ملنی چاہیے، اسی لئے اللہ تعالیٰ نہ یہ جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ پیغمبری کس کو عطا کی جائے۔