آسان قرآن
Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 51
وَ اَنْذِرْ بِهِ الَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ اَنْ یُّحْشَرُوْۤا اِلٰى رَبِّهِمْ لَیْسَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ وَلِیٌّ وَّ لَا شَفِیْعٌ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ﴿51﴾
- وَاَنْذِرْاور ڈراویں
- بِهِاس سے
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- يَخَافُوْنَخوف رکھتے ہیں
- اَنْکہ
- يُّحْشَرُوْٓاکہ وہ جمع کیے جائیں گے
- اِلٰىطرف (سامنے)
- رَبِّهِمْاپنا رب
- لَيْسَنہیں
- لَهُمْانکے لیے
- مِّنْکوئی
- دُوْنِهٖاس کے سوا
- وَلِيٌّکوئی حمایتی
- وَّلَااور نہ
- شَفِيْعٌسفارش کرنیوالا
- لَّعَلَّهُمْتاکہ وہ
- يَتَّقُوْنَبچتے رہیں
Translation · Aasan Quran
اور (اے پیغمبر) تم اس وحی کے ذریعے ان لوگوں کو خبردار کرو جو اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ ان کو ان کے پروردگار کے پاس ایسی حالت میں جمع کر کے لایا جائے گا کہ اس کے سوا نہ ان کا کوئی یارومددگار ہوگا، نہ کوئی سفارشی (18) تاکہ وہ لوگ تقوی اختیار کرلیں۔
Tafseer · Aasan Quran
18: یہ درحقیقت مشرکین کے اس عقیدے کی تردید ہے کہ وہ اپنے دیوتاؤں کو اپنا مستقل سفارشی سمجھتے تھے، لہذا اس سے آنحضرت ﷺ کی اس شفاعت کی تردید نہیں ہوتی جو آپ اللہ تعالیٰ کی اجازت سے مومنوں کے لئے کریں گے کیونکہ دوسری آیتوں میں مذکور ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اجازت سے شفاعت ممکن ہے .(مثلاً دیکھئے : سورة بقرہ آیت نمبر 255)