Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 52

  1. وَ لَا تَطْرُدِ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ١ؕ مَا عَلَیْكَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ وَّ مَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَیْهِمْ مِّنْ شَیْءٍ فَتَطْرُدَهُمْ فَتَكُوْنَ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴿52﴾

    1. وَاور
    2. لَا تَطْرُدِدور نہ کریں آپ
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    4. يَدْعُوْنَپکارتے ہیں
    5. رَبَّهُمْاپنا رب
    6. بِالْغَدٰوةِصبح
    7. وَالْعَشِيِّاور شام
    8. يُرِيْدُوْنَوہ چاہتے ہیں
    9. وَجْهَهٗاس کا رخ (رضا)
    10. مَانہیں
    11. عَلَيْكَآپ پر
    12. مِنْسے
    13. حِسَابِهِمْان کا حساب
    14. مِّنْ شَيْءٍکچھ
    15. وَّاور
    16. مَانہیں
    17. مِنْسے
    18. حِسَابِكَآپ کا حساب
    19. عَلَيْهِمْان پر
    20. مِّنْ شَيْءٍکچھ
    21. فَتَطْرُدَهُمْکہ تم انہیں دور کردو گے
    22. فَتَكُوْنَتو ہوجاؤ
    23. مِنَسے
    24. الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
Translation · Aasan Quran
اور ان لوگوں کو اپنی مجلس سے نہ نکالنا جو صبح و شام اپنے پروردگار کو اس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے پکارتے رہتے ہیں۔ (19) ان کے حساب میں جو اعمال ہیں ان میں سے کسی کی ذمہ داری تم پر نہیں ہے، اور تمہارے حساب میں جو اعمال ہیں ان میں سے کسی کی ذمہ داری ان پر نہیں ہے جس کی وجہ سے تم انہیں نکال باہر کرو، اور ظالموں میں شامل ہوجاؤ۔
Tafseer · Aasan Quran
19: قریش مکہ کے کچھ سرداروں نے یہ کہا تھا کہ آنحضرت ﷺ کے ارد گرد غریب اور کم حیثیت قسم کے لوگ بکثرت رہتے ہیں، ان کے ساتھ آپ کی مجلس میں بیٹھنا ہماری توہین ہے، اگر آپ ان لوگوں کو اپنی مجلس سے اٹھادیں تو ہم آپ کی بات سننے کے لئے آسکتے ہیں اس کے جواب میں یہ آیت نازل ہوئی۔