آسان قرآن
Aasan Quran · 62. Al-Jumu'a · Ayah 10
فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوْا فِی الْاَرْضِ وَ ابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ﴿10﴾
- فَاِذَا قُضِيَتِپھر جب پوری ہوجائے
- الصَّلٰوةُنماز
- فَانْتَشِرُوْاتو پھیل جاؤ
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَابْتَغُوْااور تلاش کرو
- مِنْ فَضْلِفضل میں سے
- اللّٰهِاللہ کے
- وَاذْكُرُوا اللّٰهَاور ذکر کرو اللہ کا
- كَثِيْرًابہت
- لَّعَلَّكُمْتاکہ تم
- تُفْلِحُوْنَتم فلاح پاؤ
Translation · Aasan Quran
پھر جب نماز پوری ہوجائے تو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کا فضل تلاش کرو۔ (7) اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔
Tafseer · Aasan Quran
7: جیسا کہ بارہا گزرچکا ہے، اللہ کا فضل تلاش کرنا قرآن کریم کی اصطلاح میں تجارت وغیرہ کے ذریعے روزگار حاصل کرنے کو کہا جاتا ہے، لہذا مطلب یہ ہے کہ خریدو فروخت پر جو پابندی اذان کے بعد عائد ہوئی تھی، جمعہ کی نماز ختم ہونے کے بعد وہ اٹھ جاتی ہے اور خریدو فروخت جائز ہوجاتی ہے۔