Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 62. Al-Jumu'a · Ayah 9

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿9﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓااے لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. اِذَا نُوْدِيَ للصَّلٰوةِجب پکارا جائے نماز کے لیے
    3. مِنْ يَّوْمِدن
    4. الْجُمُعَةِجمعہ کے
    5. فَاسْعَوْاتو دوڑو
    6. اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِاللہ کے ذکر کی طرف
    7. وَذَرُوا الْبَيْعَاور چھوڑ دو تجارت
    8. ذٰلِكُمْیہ
    9. خَيْرٌ لَّكُمْبہتر ہے تمہارے لیے
    10. اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَاگر تم علم رکھتے ہو
Translation · Aasan Quran
اے ایمان والو ! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ (6) یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم سمجھو۔
Tafseer · Aasan Quran
6: جمعہ کی پہلی اذان کے بعد جمعہ کے لئے روانہ ہونے کے سوا کوئی اور کام جائز نہیں، نیز جب تک نماز جمعہ ختم نہ ہوجائے خریدو فروخت کا کوئی معاملہ جائز نہیں ہے، اللہ کے ذکر سے مراد جمعہ کا خطبہ اور نماز ہے۔